میونخ: جرمنی میں برفباری کی وجہ سے ایمریٹس نے فلائیٹس ملتوی کردیں۔ جرمنی میں ریکارڈ برفباری ہورہی ہے اس وجہ سے دبئی ٹریولنگ نے ایمریٹس کی فلائیٹس منسوخ کردی ہیں ۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹریول ایجنٹس کے ساتھ رابطہ کرکے دوبارہ بکنگ کرائیں یا پھر متبادل آپشن دیکھیں۔
ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ میں کہا ہے کہ برفباری کی وجہ سے ہم ساری صورتحال سے آگاہ ہیں اورجیسے ہی برفباری ختم ہوتی ہے اور سفر کے لیے حالات نارمل ہوتے ہیں ، دوبارہ پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
متاثرہ صارفین کو دوبارہ بکنگ کے اختیارات کے لیے اپنے ٹریول ایجنٹس یا ایمریٹس کے مقامی دفتر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز موسم سرما کے طوفان کی وجہ سے جنوبی جرمنی اور آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور جمہوریہ چیک کے کچھ حصوں میں برف باری کے بعد فضائی ٹریفک کو روک دیا گیا، جس سے پورے خطے میں سفر متاثر ہوا ہے۔