مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی"گرادی گئی، نیپرا نے   نوٹیفکیشن جاری کردیا

06:35 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی" گرادی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا

نیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے ذائد  فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں