8 سالہ بہادر ڈانسر،حادثے میں ٹانگ چلی گئی ،صرف دس ہفتے بعد دوبارہ پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا

06:28 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس:8 سالہ بہادر ڈانسر،حادثے میں ٹانگ چلی گئی ،صرف دس ہفتے بعد دوبارہ پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا۔ لاس اینجلس ویلز کی 8 سالہ  بہادر ڈانسر ایلیس ڈیوس کی حادثے میں  ایک ٹانگ چلی گئی۔ وہ رقص کی اس قدر شوقین تھی کہ اس نے صرف دس ہفتوں میں مصنو ئی ٹانگ کے باوجود دوبارہ پرفارم کرکے ڈاکٹروں سمیت سب کو حیران کردیا۔ ایلس ڈیوس کو ابتدائی طور پر اس کی ٹانگ کاٹنے کے بعد وہیل چیئر دی گئی۔ 

ایلس اس وقت اپنی ٹانگ کھو بیٹھی جب اس کی ٹانگ لان موور میں پھنس گئی تھی،ایلس کو مصنوعی ٹانگ لگائی گئی اور اس کی صحت یابی نے طبی ماہرین کو دنگ کر دیا۔

اس نے لاس اینجلس ویلز میں اس حادثے کے باوجود رقص کے مقابلے میں نمائندگی کی اور بہترین پرفارم کیا اس پر سب حیران رہ گئے۔تاہم یہ حادثہ اورا سکے بعد ایلس کی ریکوری اس کی فیملی کے لیے بہت حیران کن تھا  لیکن یہ سب ایلس کی ول پاور کی وجہ سے ممکن ہوا کیونکہ رقص اس کا شوق تھا اس نے کسی معذوری کواس کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

مزیدخبریں