مسٹر  یونیورس شان "ڈائنو سار"57 سال کی عمر میں چل بسے

05:53 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

برمنگھم:"ڈائنو سار" کے نام سے مشہور مسٹر  یونیورس شان ڈیوس 57 سال کی عمر میں چلے بسے۔ باڈی بلڈر شان ڈیوس صرف 57 سال کی عمر میں چل بسے ۔ وہ "ڈائنو سار " کے نام سے مشہور تھے اور 1996 میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتاتھا۔

وہ  مسٹر یو کے، مسٹر برطانیہ، مسٹر یورپ اور مسٹر پرو یونیورس بھی تھے۔ وہ گردوں کے مسائل میں مبتلا ہوگئے تھے اس وجہ سے  باڈی بلڈنگ سے کنارہ کش ہوگئے۔ 


انہوں نے 2009 میں گردے کی پیوند کاری کروائی اور اس  سے پہلے تین بار ڈائیلاسز کرایا تھا۔ ڈربی شائر کے لانگ ایٹن سے تعلق رکھنے والے ڈیوس  کو ان کی مسکراہٹ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا تھا۔

مزیدخبریں