نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لاکھوں   لوگوں کو نوٹس جاری کردیے

نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لاکھوں   لوگوں کو نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد:نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے  ایف بی آر نے لاکھوں   لوگوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اگلے مرحلے میں سمیں  بلاک ہوں گی۔


ایف بی آر نے7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع  نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیےگئے ہیں۔نان  فائلرز کو  نوٹس بینکوں  اور  بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں۔  ٹیکس گوشوارے جمع  نہ  کروانے  والوں  سےکہا گیا ہےکہ  وہ فوری طور پرگوشوارے  جمع کرائیں۔


ذرائع کا کہنا ہے  نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن  منقطع  کر دیے جائیں گے۔  ایف بی آر نے اس سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف  رکھا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کے تحت پندرہ لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی ہیں جنکی کراس میچنگ کی جارہی ہے ۔ملک بھر میں قائم کئے جانے والے 145ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز بھی فعال ہوچکے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں