لاہور:کلاسیکل موسیقی کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا،نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو لاہور میں انتقال کرگئے۔گلوکاراستاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔استاد حسین بخش گلوپٹیالہ گھرانے کے مشہور و معروف گلوکار استاد نتھو خان کے فرزند تھے جو استاد بڑے غلام علی خان کے بھی استاد تھے۔
Ustad Hussain Baksh Gullo, the son of the renowned vocalist Ustad Nathu Khan, hails from the famous Patiala and Sham Chaurasi Gharana of Classical Music. His forte are Indian classical, thumri and ghazals. Additionally, he was also a ghazal composer.#ustadhussainbakshgullu #rip pic.twitter.com/gnOTgXpzTb
— Alhamra (Lahore Arts Council) (@AlhamraLAC) December 5, 2023
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے برصغیر کے نامور گلوکار استاد حسین بخش خان گلو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا استاد حسین بخش گلو کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نگران وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ استاد حسین بخش گلو دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے، ان کے انتقال سے آج کلاسیکل موسیقی کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا برصغیر کے نامور گلوکار استاد حسین بخش گُلو کے انتقال پر اظہار افسوس.
— Team Murtaza Solangi (@MurtazaTeam) December 5, 2023
آج کلاسیکل موسیقی کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا،
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین،
مرتضٰی سولنگی @murtazasolangi pic.twitter.com/ZeLsd2fK6K
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نےبھی کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
استاد حسین بخش گلو لائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر مکمل عبور رکھتے تھے اور ایک بہت اچھے موسیقار بھی تھے۔وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کے نقش چھوڑ آئے۔حکومت پاکستان نے 14 اگست 2010 میں استاد حسین بخش گلو کو ان کے فن کے اعتراف میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاتھا۔