اسلام آباد : حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اب عازمین کو اب سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سال 2024 میں حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
ملک میں سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔