بنکاک:تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی، اس حادثے کی وجہ سے14 افراد ہلاک ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ڈبل ڈیکر مسافر بردار بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مسافر بس سدرن ٹرمینل سے 46 مسافروں کو لے کر سونگخلا کے ضلع نتھاوی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔مسافر بس ممکنہ طو پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔
زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔