اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 17 ارب اور 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے۔
الیکشن کمیشن کو جولائی 2023 میں 10 ارب روپےجاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کو اب تک انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 27 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی جاچکی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 17 ارب اور 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں ۔یہ رقم ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فنڈز فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری وزارت خزانہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ملاقات میں فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔