بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار انتقال کرگئے 

11:48 AM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات چل بسے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں 'دیا' کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی۔

دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

مزیدخبریں