پی ٹی آئی الیکشن قانون کے مطابق نہیں تھے، کالعدم قرار دیے جائیں: الیکشن کمیشن میں درخواست دائر 

11:02 AM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔  درخواست اسلام آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے ممبر راجہ طاہر نواز  کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے  کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے۔ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے۔ 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی۔انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔ 

مزیدخبریں