لندن : روزنامہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جنگ اور دی نیوز کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
Metropolitan Police says no arrest made. https://t.co/jR919aE8VA
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 5, 2023
روزنامہ جنگ میں شائع خبر میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔