پشاور میں ورسک روڈ پر نجی سکول کے باہر دھماکا، 3 بچوں سمیت 7 زخمی

2  زخمی بچوں کی حالت تشویشنا ک ہے

10:00 AM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور :  پشاور میں ورسک روڈ پر سڑک کنارے نجین سکول کے قریب  نصب بم کے دھماکے میں 3بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔   2    زخمی بچوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق پشاور میں وارسک روڈپر نجی سکول کے باہرسڑک پر نصب  دھماکا خیز مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔  دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دھماکے کی اطلاع پر پولیس ،سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔ 

 ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق امدادی ٹیموں نے 6زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جائے وقوعہ سے ہی فارغ کردیا گیا ۔  ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق زخمیوں 2بچوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کے مطابق دھماکہ خیز مواد کنکریٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کا ٹارگٹ مچنی پولیس کی موبائل وین تھی جو دھماکے سے 3سکنڈ پہلے جائے وقوعہ سے گزری ۔ 

ایس پی وارسک کے مطابق دھماکے میں 4کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں