آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

09:00 PM, 5 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے اور نمبر گیم تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے ۔

مزیدخبریں