سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ وگولہ بارود برآمد: آئی ایس پی آر

07:17 PM, 5 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ، اسلحہ وگولہ بارود برآمد ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔

مزیدخبریں