فوج اور عدلیہ سے تعلقات بحال اور تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں : فواد چودھری 

05:59 PM, 5 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ تعلقات بحال اور تلخیاں کم ہوں۔ 15 دن رہیں یا 1 ماہ اس حکومت نے جانا ہی ہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ خبریں چل رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے نااہل کرنے جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قانونی طور پر کوئی نااہل نہیں کرسکتا ۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ آصف زرداری، اسحاق ڈار جلد ملک سے فرار ہوجائیں گے۔ 

مزیدخبریں