لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کیلئے جتنا بچا کے رکھیں گے، اتنا ہی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے ٹیسٹ سکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیونکہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی کیونکہ راولپنڈی پچ پر جان لگائے بغیر فاسٹ باؤلنگ کی ہی نہیں جا سکتی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں حارث رؤف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
میں حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں: شاہد آفریدی
05:42 PM, 5 Dec, 2022