الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ؟

04:14 PM, 5 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن فعال ہوگیا ہے اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

مزیدخبریں