عدلیہ مخالف تقریر پر اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عدلیہ مخالف تقریر پر اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، احتجاج ہو چکا اب اس کیس میں کیا ہے؟
جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق عدالت نے راستوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں