سردیوں میں سیلاب متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے: احسن اقبال

12:59 PM, 5 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب کی آفت سے نمٹنے کیلئے سارا ملک اکٹھا ہو گیا اور اب سردیوں کے موسم میں سیلاب متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، ہم مل کر اسی جذبے سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کی آفت سے نمٹنے کیلئے سارا ملک اکٹھا ہو گیا اور تمام تمام اداروں،سول سوسائٹی اور حکومت نے مل کر بھرپور کام کیا جبکہ مشکل وقت میں دوست ممالک نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ہم محنت اوروسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حوالے سے بہترین کام کیا ہے، مشکل وقت میں کام کرنے والے تمام ادارے اور افراد قابل تحسین ہیں۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں سیلاب متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے اور ہم مل کر اسی جذبے سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ 

مزیدخبریں