شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر لیگی کارکنوں کو مبارکباد

10:00 PM, 5 Dec, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارک دی ہے۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد اور آرزوؤں پر پورا اترے گی ۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کامیابی پر محترمہ شائستہ پرویز ملک کو مبارک پیش کرتا ہوں، حلقے نے ہمارے بھائی مرحوم پرویز ملک کی نمائندگی کی امانت انہی کے گھر کو سونپ دی ہے۔

ضمنی انتخاب میں بھرپور محنت اور دن رات خدمت کرنے والے راہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں