این اے 133، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی: حسان خاور

09:30 PM, 5 Dec, 2021

لاہور : لاہور کے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ  لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا۔ سنسان پولنگ اسٹیشن ووٹرزکی راہ تکتے رہے۔

نیو نیوز کے مطابق حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف کے ووٹرز نے اپوزیشن کوسرخ جھنڈی دکھا دی جو اپوزیشن ووٹرزکوگھرسےنہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئےکیسےنکلےگی؟

انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی عام الیکشن میں کلین سویپ کرےگی ۔تحریک انصاف الیکشن سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔ 

واضح رہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی نے ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے مقابلے میں جمشید چیمہ کو ٹکٹ دیا تھا جن کے تکنیکی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں