سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستانی افرادی قوت  کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا۔

نیو نیوز کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔ ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا۔

 معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور جامع قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ کے تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دے گا۔

 ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے مملکت کو ہنر مند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ملک ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے جدید مہارتوں کی فراہمی اور سرٹیفیکیشن کو یقینی بنانا وزیراعظم کے ترجیحی شعبوں میں اہم شعبہ ہے۔

 معاہدہ پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لیے سرٹیفیکیشن پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔ان معاہدوں پر دستخط سے پاکستان اور سعودی عرب کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور تکمیلی تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق غیر ملکی کمیونٹی کو معیاری خدمات کی فراہمی وزارت اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کی کلیدی ترجیح ہے۔