اسلام آباد: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے حکومت نے ملک عدنان کےلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک عدنان نے ہجوم میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہجوم کے سامنے ڈٹا رہا۔