ملک میں مہنگائی ہماری حکومت کی وجہ سے ہے: پرویزخٹک کا اعتراف

05:19 PM, 5 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کی مخالفت کردی ہے۔ پرویز خٹک کہنا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے مہنگائی تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہی ہے۔ خیبر پختونخوا سے غربت ختم کردی کوئی غریب ہے تو غریب ہے تو مجھے بتائیں۔ 

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ملک میں مہنگائی ہماری وجہ سے ہے۔  کسی پر الزام نہیں لگاتا جو حقیقت تھی وہی بیان کرتا ہوں۔ پاکستان میں صرف بولنے کیلئے لوگوں کے پاس الفاظ ہیں تجاویز نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے عمران خان نے مہنگائی شروع کی۔ چیلنج کرتا ہوں امریکا اور برطانیہ میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔ کورونا کی وجہ سے ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی بہت کم ہوئی۔ کورونا کی وجہ سے تمام ممالک میں مہنگائی کا اثرہے۔ 

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ سامنے لائے۔ غلط بیانات دے کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کورونا اگر مزید پھیلتا ہے تو دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں مزید آئے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو کیا اس میں ہمارا قصور ہے۔ سابق حکمران اگر قرضے نہ لیتے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے۔ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرتی ہے۔  حکومت نے 5 ارب ڈالر قرض لیا ہے باقی واپس کرچکے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں،بجلی،گیس چوری کرتے ہیں ۔ امرا اور طبقہ اشرافیہ ٹیکس چوری میں ملوث ہے ان کے نام کوئی نہیں لیتا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا کہتے ہیں مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں جبکہ پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ہماری حکومت ہی ہے۔ 

مزیدخبریں