اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی سے استعفوں کی مخالفت کردی ہے۔ اجلاس میں ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں دو رائے ہیں کچھ رہنما کہتے ہیں مناسب وقت پر استعفے دیے جائیں جبکہ بعض رہنما کہتے ہیں استعفوں کی بجائے اسمبلی کا مستقبل بائیکاٹ کیا جائے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کے اجلاس میں آج مارچ کے آخر میں لانگ مارچ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ن لیگ کی اسمبلیوں کے مستقبل بائیکاٹ کی تجویز پر پی ڈی ایم جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر اس تجویز پر عمل کرنا ہے تو پیپلز پارٹی کو بھی ساتھ ملا لیں۔
ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ابھی پیپلز پارٹی کے بغیر استعفے دیے گئے تو حکومت اہم بل پاس کرالے گی اور استعفوں کا فائدہ نہیں ہوگا۔