ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش کی نذر

04:14 PM, 5 Dec, 2021

ڈھاکا :  ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بارش نے کھیل مکمل نہ ہونے دیا اور پورے دن میں صرف 6 اوورز ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق پاک بنگلہ دیش سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز شاہینوں نے ایک سو اکسٹھ رنز دوکھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ آگے بڑھایا۔  اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بارش کے سبب دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر 71 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 

پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے کہ بارش آنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث دو بار کھیل کو روکا گیا تاہم میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لیا اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج دوسرے دن بھی بارش نے کھیل نہ ہونے دیا۔

مزیدخبریں