انقرہ: ترکی کے سیکیورٹی اداروں نے صدر رجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی شہر سیرت میں ترک صدر کے لیے منعقد ہونے والی ریلی کو محفوظ بنانے والی پولیس کی گاڑی کے نیچے سے ایک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔ جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا تھا ۔ بعد میں پولیس نے گاڑی اور بم سے فنگر پرنٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاکہ مجرمان تک پہنچا جا سکے ۔
اس حوالے سے ترک میڈیا نے بتایا کہ یہ ریمورٹ کنٹرول بم ریلی کے آغاز سے چند لمحے پہلے ہی ملا تھا جس فوری طور پر ناکارہ کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ، طیب اردوان نے ہفتے کے روز سیرت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے مستقبل میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم ملک کے کسی بھی نوجوان کو دہشت گرد گروہوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے ۔