لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کے عالمی دن پر پیغام ، کہا والنٹیئرز رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر مشکل حالات میں لوگوں کے کام آتے ہیں ۔
اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی مدد کرتے ہیں ۔ رضاکاروں کے جذبے سچے اور مقاصد نیک ہوتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں ، اداروں اور افراد کا کردار معاشرے کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے ۔ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ زلزلہ ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران رضا کار تنظیموں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ اس دن کا بنیادی مقصد عوامی بھلائی کے کاموں میں مصروف افراد اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ آج ہمیں انسانی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنیوالے امدادی کارکنان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔