قصور میں غربت سے تنگ آئے باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

05:02 PM, 5 Dec, 2020

قصور: سنگدل باپ نے اپنے پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا اور دو بچوں کی لاشین چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکالی گئیں جبکہ دیگر تین بچوں کی کی تلاش جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ابرایم کو گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی مزدوری نہیں مل رہی تھی اور گھر میں بھی دو دن سے آٹا نہیں تھا۔ ابراہیم کی بیوی نے راشن لانے کو کہا تو وہ بچوں کو لے جر گھر سے چلا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھیکنے سے پہلے وہ روتا رہا جبکہ پولیس نے اس کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا، تین سالہ تاشہ اور 5 سالہ زین سمیت سات سالہ نادیہ کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق بچوں کو نہر میں پھینکے والے باپ کا تعلق اٹٓری ورک سے ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں