لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ، فیاض چوہان 

  لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ، فیاض چوہان 

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات  اور کالونیز   پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کو اب تک چاروں صوبوں سے ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ملا ، پنجاب کا دل کرپشن اور خاندانی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا ، کرپشن کے کرداروں کو چاہیے احتساب کا سامنا خشوو خضوع سے باجماعت کریں ۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ہی پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں ۔ 

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا گیا لیکن ان سب نے میرے حق میں بات کی ۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ملک وفات پا چکے ہیں اس لیے ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے تاہم یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں  اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا ۔