کائنات کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،افشاں لطیف نے وزیراعظم کا پوسٹر نذر آتش کردیا

01:41 PM, 5 Dec, 2020

لاہور:کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کائنات کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان کا پوسٹر نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والے ادارے کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف جنہوں نے کاشانہ میں بچیوں کی جبری شادیو کا الزام عائد کیا تھا نے پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی کائنات کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف احتجاج کیا ۔

اس احتجاج کے دوران افشاں لطیف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کالاہو رپریس کلب کے باہر ہی پوسٹر نذر آتش کرکے اپنے غصے اور احتجاج کو ریکارڈ کروایا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں کاشانہ ہوم میں رہنے والی اقرا کائنات کی پراسرار طور پر موت ہوگئی تھی جس کے بعد سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے کائنات کی موت سے قبل خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس بچی کو مار دیا جائے گا ۔

افشاں لطیف نے کہا تھا کہ کائنات ہی وہ بچی ہے جو کہ بچپن سے ہی فلاحی اداروں میں رہی اور اسی کے ساتھ غیر اخلاقی کام ہوئے۔

مزیدخبریں