عمران خان کے لئے این آر او کی سیل لگی ہے:عظمیٰ بخاری

12:00 PM, 5 Dec, 2020



لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے  لئے این آر او کی سیل لگی ہے”حصہ دیتے جائو، این آر او لیتے جائو“۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے پہلااین آراوباجی علیمہ،دوسراجہانگیرترین،تیسرازلفی بخاری کودیا جبکہ عامر کیانی اور ظفر مرزا قوم کو اربوں روپے کا چونا لگاکر غائب ہو گئے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ الٹا مافیا از م حکومت کے وزیر اور مشیر ماسک سمگلنگ میں ملوث پائے گئے، چینی،گندم مافیاعالمی مالیاتی اداروں کودن رات چونالگانے کے پلان بنارہاہے۔


قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، اپوزیشن کو کورونا نظر نہیں آرہا، وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو اپنی گھٹیاسیاست کی فکرہے۔

مزیدخبریں