نیو یارک:امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی عمر کے بغیر اپنی عمر سننا چاہتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے چہرے، آواز اور اداکاری کے باعث مداحوں میں مقبول جینیفر لوپیز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ لوگ عمر کا تذکرہ کیے بغیر خواتین کی تعریف کیا کریں۔
اپنی خوشحال اور کامیاب زندگی کا راز بتاتے ہوئے جینیفر لوپیز نے کہا کہ لوگ صرف اچھا دکھنا چاہتے ہیں چاہے ان کی عمر کتنی بھی ہو اور میرے لیے یہ چیز سب سے زیادہ اہم ہے۔
کوئی بھی یہ نہیں سننا چاہتا کہ آپ 50 سال کی عمر میں اچھے لگتے ہیں۔ گلوکارہ و اداکارہ نے کہا کہ مجھ سمیت خواتین یہ نہیں چاہتیں کہ لوگ کہیں آپ 35، 40، 50 یا 60 سال کی عمر میں خوبصورت لگ رہی ہیں، چاہتے ہیں کہ لوگ دیکھتے ہی صرف ’تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو‘ جیسے الفاظ ادا کریں۔