اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے ، انہوں نے کہا ہے کہ کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑوں دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے لیے حمزہ علی عباسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے ،وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ این آر او مانگنے والے سن لیں ، کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑدوں گا لیکن ان کی کرپشن معاف نہیں کروں گا۔
خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ کورونا میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کرسیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی ۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کےسیئینر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے جیل بھیجیں گے ، عمران خان کو جیل میں باقی سب سہولیات دی جائیں گی سوائے ایک چیز کے وہ چیز کیا ہوگی اس کا رانا ثنااللہ نے نہیں بتایا ۔
سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ شرارتی کورونا جہاں جلسہ جاتا ہے وہاں پہنچ جاتاہے ، 13 دسمبر کو کورونا کا علاج ہوجائیگا،
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ 13 تاریخ کو لاہور میں جلسہ کرنے جارہے ہیں ۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے لاہور میں پنڈال سجانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، اس کے لیے لیگی قیادت حکمت عملی بنانے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،
مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹریننز کو خصوصی ٹاسک سونپنے کا پلان بنا لیا ہے ، دوسری جانب پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کری دی گئی ہے ۔