بیجنگ: کوانٹم کمپیوٹنگ کے چینی ماہرین نے دنیا کے سب سے طاقتور کوانٹم کمپیوٹرم کا پروٹو ٹائپ بنا لیا ہے ، جس جیو ژانگ کا نام دیا گیا ہے ، اس بارے میں ان کا کہناہے کہ یہ اس وقت دنیا کا طاقتور ترین سپر کمیوٹر کے مقابلے میں سو ٹریلین یعنی ایک لاکھ ارب گنا طاقتور ہے ، جبکہ موجودہ طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر گوگل سئیکارمور سے بھی دس گنا زیادہ تیز رفتار ہے ۔
اس ایجاد کی تفصیلات امریکی تحقیقی مجلے سائنس کے تازہ ترین شمارے میں گزشتہ آن لائن شائع کیا تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ چینی کوانٹم کمپیوٹر کے دعوے کو اسی شعبے کے غیر جانبدار ماہرین نے بھی مستند قرار دے دیا ہے ۔
یہ کمپیوٹر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ کے ماہرین نے چین کے دیگر تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کے بعد انجام دیا ہے ۔ اس ٹیم کی قیادت پروفیسر پان جیان وے کررہے تھے ، جو کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم کرپٹو گرافی جیسے جدید میدانوں میں عالمی شہرت رکھتے ہیں ،
پروفیسر جیان وے اور ان کی ٹیم گزشتہ بیس سال سے کوانٹم کپمیوٹر کے میدان میں کام میں مصروف تھے ، اور اپنی طویل تحقیق کے دوران انہوں نے اس شعبے میں درجنوں عملی اور مشکل مسائل بھی حل کیے ہیں ، تب کہیں جاکر وہ جیوژانگ پرٹو ٹائپ ایجاد کیا ہے ۔
چینی ماہرین کا کہناہے کہ اس کمپیوٹر سے وہ کئی ایسے کام سرانجام دے سکتے ہیں جو طب کی دنیا سمیت خلائی تسخیر کے لیے انتہائی اہم ترین سمجھا جائیگا۔
حیران کن طور پر کوانٹم کمپیوٹر عام درجہ حرارت پر بھی کام کرتاہے ،