ملک بھر میں عالمی وبا سے 44 افراد جاں بحق،3 ہزار 119 نئے کیس رپورٹ

Worldwide epidemic died 44, 3,119 new cases reported

اسلام آباد:ملک میں عالمی وبا سے مزید 44افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3ہزار 119 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی۔


نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں موذی مرض کی وجہ سے اموات کی تعداد 8ہزار303 تک جا پہنچی جبکہ متاثرین کی تعداد 4لاکھ 13ہزار 191 ہو گئی ہے۔


کراچی میں وبا بے قابو ہونے لگی ،کیسز بڑھنے پر پانچ سب ڈویژنز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون آج سے 18دسمبر تک نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ میں وبا کی تشخیص ہوئی جن کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق دوسری لہر میں پشاور سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے۔


ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 52 ہزار 529 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ 52 ہزار 359 ابھی تک زیر علاج ہیں۔


وبا کے باعث زیادہ تر اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر 3 ہزار 137 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ سندھ میں 2 ہزار 991 ،کے پی کے میں 1 ہزار399 ،اسلام آباد334 ،گلگت بلتستان98 ،بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 175 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 31 ہزار992،کے پی کے 48 ہزار683 ،سند ھ میں 1 لاکھ 80ہزار904 ،پنجاب میں 1 لاکھ 22 ہزار 293 ،بلوچستان 17 ہزار 392 ،آزاد کشمیر 7 ہزار 219اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


یاد رہے کہ عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان میں تمام سکولوں کو 10 جنوری تک بند کردیا گیا تھا۔