وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک روزہ دورہ پر چمن پہنچ گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک روزہ دورہ پر چمن پہنچ گئے
کیپشن: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک روزہ دورہ پر چمن پہنچ گئے

چمن: شیخ رشید کا پاک افغان بارڈ رکا دورہ کیا اور ساتھ این ایل سی  پراجیکٹ کا معائنہ بھی کیا۔ 

شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر این ایل سی کے زیر اہتمام بریفنگ میں شریک کی اور انہیں انٹرنیشنل ٹریڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔  

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت تمام مسائل حل کرے گی۔ ریلوے کی ترقی کیلئے مین لائن ون منصوبہ بہت اہم ہے۔ 

مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے دعویدار کہتے ہیں کہ ووٹرکو کورونا سے ماردو۔ اور پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتیں کرپشن کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا سے نمٹا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔