مِس پاکستان زینب نوید کار حادثے میں جاں بحق

11:23 PM, 5 Dec, 2019

 نیویارک: مِس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی خاتون زینب نوید امریکا میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

سال 2012ء میں زینب کو کینیڈا میں مِس پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا تھا۔ زینب کی پیدائش لاہور میں ہوئی تھی لیکن وہ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔

اتوار کے روز وہ میری لینڈ میں اپنی مرسڈیز کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی اچانک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے فوراً بعد ہی موقع پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

  

32 سالہ زینب نوید نے 2012ء میں کینیڈا میں منعقدہ مقابلہ حسن میں حصہ لے کر ’مس پاکستان‘ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔نیویارک میں پیس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔

مزیدخبریں