فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان

05:03 PM, 5 Dec, 2019

لاہور:  شیخ رشید نے فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق،  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج رات سے فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں، ریلوے سے بغیر ٹکٹ سفر کا خاتمہ کر دیں گے، سانحہ تیز گام متاثرین کو آئندہ ہفتے سے پہلے ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بطور ٹوکن گئے ہیں، جب یہ لندن جاتے ہیں تو کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا  کہ شریف برادران کی واپسی میں تاخیر ہوگی، اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے۔ 

مزیدخبریں