رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے،جرمن نشریاتی ادارہ

12:38 PM, 5 Dec, 2019

جرمن نشریاتی ادارے نے کہاکہ رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کو بے مثال سرمایہ کاری ملی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے صرف نومبر میں64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکے پاکستانی بانڈز خریدے،رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں دلچسپی کی وجہ بلند شرح سود ہے،پاکستان میں دلچسپی کی دوسری وجہ معاشی اصلاحات ہیں۔

مزیدخبریں