حکومت کا خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنیکا فیصلہ

09:24 AM, 5 Dec, 2019

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، سرکاری ملازمین کارکردگی دکھائیں یا گھر جائیں۔ حکومت کا خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019ء تیار کر لئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی 60 سال کی عمر کا تحفظ ختم ہو گا۔ کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین قبل از وقت ریٹائر کئے جائیں گے۔

ملازمین کو ریٹائر کرنے کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کیلئے تین مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی ہے اور گریڈ 17 سے 19 تک گریڈ 20 سے 22 کے ملازمین کیلئے بھی ریٹائرمنٹ کمیٹی بنے گی۔

ریٹائرمنٹ کمیٹیاں ریٹائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔ ریٹائر کئے جانے والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں