بھونیشور : ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔
تفصیلات کے مطابق, بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلا گیا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا ۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیاپہلے تین کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں. پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں آج اپنا دوسرا میچ کھیلا تاہم انہیں ابھی ایک بھی فتح نصیب نہ ہوئی ۔پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں اسے ایک، صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑ اتھا ۔
ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جارہا ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔