امریکہ نے ممنوعہ ہتھیاروں کی دوبارہ پیداوار شروع کی تو پھر ہم بھی نہیں رکیں گے: روس

08:16 PM, 5 Dec, 2018

ماسکو:روسی صدر پوٹن نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ ٹریٹی معاہدے کے تحت بند کیے گئے میزائلوں کی دوبارہ پیدوار شروع کرے گا تو روس بھی انہی میزائلوں کی تیاری شروع کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق، روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ امریکہ ایک مرتبہ پھر  پابندی  لگائے گئے میزائلوں کی دوبارہ پیداوار شروع کر رہا ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

امریکہ کی جانب سے حال ہی میں روسی میزائل ایس ایس سی 8 کے زمین سے مار کرنے والے میزائل کے متعلق یورپی ممالک کو بریفنگ دی گئی کہ اس میزائل سے روس یورپ کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔

پیوٹن  نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ حالات تبدیل ہو گئے ہیں اور اب وہ ایسے ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں ہے جن کو دونوں ممالک کی جانب سے بند کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسے اقدام کا ہمارے پاس ایک ہی جواب ہوگا کہ ہم بھی ایسے ہتھیاروں اور میزائلوں کی تیاری شروع کر دیں گے جن پر مکمل طور پر پابندی کا معاہدہ طے پایا   تھا۔

واضح رہے کہ آئی این ایف ٹریٹی نے 1987 یورپ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی تھی جس کے دوران ایسے ہتھیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جن کے استعمال سے صرف منٹوں میں ٹارگٹ کو تباہ کیا جا سکتا تھا۔

مزیدخبریں