چیف جسٹس کی جانب سے قانون کی حکمرانی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں: عمران خان

05:58 PM, 5 Dec, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  قانون کے دائرے میں سب کو لانے کا کام سپریم کورٹ نے شروع کیا. چیف جسٹس کی جانب سے قانون کی حکمرانی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام 'ملک میں بڑھتی آبادی پر توجہ ' کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  چیف جسٹس کی جانب سے قانون کی حکمرانی کیلئے کی گئی کاوشوں پر داد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کے دائرے میں سب کو لانے کا کام سپریم کورٹ نے شروع کیا. چیف جسٹس کی جانب سے قانون کی حکمرانی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے تقریب میںمدعو کرنے پر چیف جسٹس کا شکرگزارہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی دینا ہے.آبادی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا آبادی کے ساتھ درجہ حرارت بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے،ہمیں ابھی سے اپنے کل کیلئے سوچنا ہو گا ۔وزیراعظم نے کہا کہآبادی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ کسی نے اس مسئلے کی جانب توجہ ہی نہیں دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے پانامہ کیس میں فیصلہ دیکر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی.وہ معاشرہ ترقی کرتا ہےجہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی لازم وملزوم ہے۔ امریکا نے قانون کی حکمرانی سے ترقی کی.انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے.مدینہ جیسی ریاست میں خلیفہ قاضی کے سامنے کھڑے ہوئے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومتیں صرف 5 سال کی منصوبہ بندی کرتی ہیں ۔شارٹ ٹرم سوچ کی وجہ سے ہم آگے نہیں نکلتے۔لیکن اب پاکستان میں بہترین دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں