ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق کیویز نے اس سے قبل گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئے اوپنر بلے باز کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور کیوی بالرز کا شکار ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز :
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لیںڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5 ، یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان کی پہلی اننگز :
کیویز کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو مشکلات کاسامنا رہا۔ محمدحفیظ صفر اورامام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔اظہر علی اورحارث سہیل نے ذمہ داری سے کھیلتےہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی لیکن ان کا ساتھ زیادہ دیر تک نہیں چلا اور حارث سہیل 34رنز بناکرآؤٹ ہوگئے.دن کے اختتام پر اظہرعلی 62اوراسدشفیق 26رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔
کھیل کا تیسرا روز:
اسد شفیق اور ظہر علی نے شانداز بلے بازی اور دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں ، اظہر علی 134 اور اسد شفیق نے 104 رنز بنائے اور شاہینوں کو کیویز پر برتری دلا دی ۔بابر اعظم خاص کاکردگی نہ دکھا سکے اور 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔بابر اعظم کے بعد آنے والے بلال آصف 11 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ یاسر شاہ 1 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، احسن علی صفر رنز بنا کر پویلین کو چلتے بنے ۔ سرفراز احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
شاہینوں کو کیویز پر پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔کیویز کی جانب سے سمرویلی نے 4 ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز :
نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز جاری ہے جس میں جیت راول اور ٹام لیتھم نے باری کا آغاز کیا ہے تو اننگز کے آغاز میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے جیت راول کو پویلین بھیج کر پاکستان کا پلڑا بھاری کر دیا ۔جب دوسرے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ نے حارث سہیل کی مدد سے ٹام لیتھم کو چلتا کیا تو اس وقت نیوزی لینڈ 26 رنز پر 2 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی ۔ کیویز کی جانب سے چوتھے دن کا آغاز کپتان کین ولیمسن اور سمرویلی کریں گے جو اس وقت بالترتیب 14 اور 1 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔