ایمرجنگ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے

ایمرجنگ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے
کیپشن: فوٹو کریڈٹ ،پی سی بی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

کراچی : ایمرجنگ ایشیاء کپ 2018 ءمیں  آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کل سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کل شروع ہونے والےایمرجنگ ایشیاء کپ 2018 ء میں  گروپ بی کی چار ٹیموں  پاکستان، بنگلہ دیش، یو اے ای اور ہانگ کانگ نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں آج جم کر پریکٹس کی۔ 


پریس کانفرنس کرتے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا ان کی نظریں ایونٹ کے فائنل پر جمی ہوئی ہیں انہوں نے پاکستان آنے اور نہ آنے والی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا ، بنگلہ دیشی کپتان نورالحسن نے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے آئندہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی ، یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کپتانوں نے کہا کہ کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے ۔

دونوں کا کہنا تھا کہ انکا تعلق پاکستان سے ہی ہے تو یہاں کھیلنے کی خوشی ہے ۔ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ہانگ کانگ جبکہ بنگلہ دیش یو اے ای کے مد مقابل ہو نگی7 دسمبر کو پاکستان یو اے ای جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا۔9 دسمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اور ہانگ کانگ اور یو اے کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ۔