بڑھتی آبادی پر توجہ کے عنوان پر سپریم کورٹ میں کانفرنس جاری

02:57 PM, 5 Dec, 2018

اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاملے پر غور کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت اہم کانفرنس جاری ہے۔لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر انتظام منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس سے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی خطاب کریں گی۔ کانفرنس سے عالم دین مولانا طارق جمیل اور دیگر ماہرین بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق گلوکار شہزاد رائےکانفرنس سے متعلق تھیم سانگ بھی پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران آبادی پر قابو پانے کے لیے فیصلوں اور رہنمائی کے لیے 31 دسمبر تک ٹاسک فورسز بنائی جائیں گی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں