مکہ کی سبزی منڈیوں سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے طریقہ کار پر غور

مکہ کی سبزی منڈیوں سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے طریقہ کار پر غور
کیپشن: تصویر بشکریہ ۔وزارت محنت و سماجی بہبود سعودی عرب

جدہ : مکہ مکرمہ کی سبزی منڈیوں میں سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

اس سلسلے میں سعودی وزارت محنت کے اعلیٰ حکام نے اپنے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سعودی شہریوں کو "سعودائزیشن  پالیسی" کے ثمرات سے فوائد حاصل کرنے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دینے پر غور کیا، اجلاس میں مکہ گورنر یٹ میں سعودائزیشن کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ، مکہ بلدیہ کے اعلیٰ عہدیدار ان ، وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری ، ترقیاتی بنک علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔


سعودائزیشن کے لیے بلائے گئے اجلا س میں ملازمت کے خواہشمند سعودی شہریوں کو عملی تربیت اور وسائل کی فراہمی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں سبزی منڈیوں میں غیر ملکیوں کے سو فی صد انخلا ءجبکہ سعودی شہریوں کو سو فی صد روزگار کی فراہمی تما م ذرائع استعمال کرنے کے لیے متعدد نئی تجاویز پر عملدرآمد کرنے کے لیے کہا گیا.


اجلاس میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو نکالنے اور سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیئے قانون پر عملد رآمد کرنے کے لئے پولیس حکام کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.