احاطہ عدالت میں گلو بٹ کی طاہر القادری کو گلے لگانے کی کوشش

احاطہ عدالت میں گلو بٹ کی طاہر القادری کو گلے لگانے کی کوشش
کیپشن: گلو بٹ نے طاہرالقادری کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا، فوٹو/ اسکرین گریب نیوز

لاہور: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالتی احاطے پہنچے تو وہاں گلو بٹ بھی موجود تھا۔

گلو بٹ نے طاہرالقادری کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا پھر انہیں گلے لگانے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پیچھے سے کھینچتے ہوئے الگ کر دیا۔

خیال رہے 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا تو اس موقع پر گلو بٹ نامی کردار سامنے آیا تھا جس نے اس واقعے کے وقت ڈنڈے مار کر گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے۔ اس جرم میں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے اسے 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔